لوک سبھا میں کانگریس اور کیرالہ کے تمام اپوزیشن ارکان نے انڈین یونین
مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے رکن پارلیمنٹ ای احمد کے انتقال کے واقعہ کی
تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج شور و غل کیا جس کی وجہ سے اسپیکر
سمترا مہاجن نے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔ایوان کی
کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس اور کچھ اپوزیشن اراکین اپنی
نشستوں پر کھڑے ہوکر ای احمد کے انتقال سے متعلق بات کرنے کا مطالبہ کرنے
لگے لیکن اسپیکر نے ان کی نہیں سنی اور وقفہ سوال شروع کر دیا۔اسی درمیان ہنگامہ کر رہے اراکین ہاتھوں میں تختیاں لے کر اسپیکر کی کرسی کے سامنے آ گئے اور شور و شرابہ کرنے لگے۔